31 مارچ ، 2022
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے سے حکومت پر مزید 20 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے پرپرائس ڈیفرنشیل کلیم مزید بڑھے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے سے حکومت پر مزید 20 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا اور حکومت کویہ رقم یکم سے 15 اپریل تک پرائس ڈیفرنشیل کلیم کی مد میں ادا کرنا ہوگی۔
ذرائع کے مطابق قیمتیں برقرار رکھنے پرپیٹرول پرپرائس ڈیفرنشیل کلیم فی لیٹر 24.78 روپے بنے گا، اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر پرائس ڈیفرنشیل کلیم 23.42 روپے ہے اور فی لیٹر ڈیزل پرپرائس ڈیفرنشیل کلیم 43 روپے 10 پیسے ہوجائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس وقت ڈیزل پر پرائس ڈیفرنشیل کلیم 34.92 روپے ہے۔