01 اپریل ، 2022
کراچی سمیت سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں ہیٹ ویو کی صورت حال آج بھی برقرار ہےگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کراچی اور نوابشاہ میں پارہ 41 اور مٹھی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ڈی جی خان میں 40 اور سبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شدید گرمی کے باجود ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 20.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 12 فیصد ہے، شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔