01 اپریل ، 2022
وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز پر سستی اشیاء کی خریداری کے لیے حد مقرر کر دی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریلیف پیکج کے تحت سستی اشیاء کی خریداری قومی شناختی کارڈ سے مشروط ہو گی اور عوام سستی اشیاء ایک حد تک خرید سکیں گے۔
جاری اعلامیے کے مطابق آٹا، چینی، گھی اور کوکنگ آئل کی ماہانہ خریداری کے لیے حد مقرر کی گئی ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز مقررہ حد میں سبسڈی والی اشیاء فروحت کریں اور ایک شخص کو پورے ماہ 40 کلو سے زیادہ آٹا نہ دیا جائے،
ایک ماہ میں ایک شناختی کارڈ پر 5 کلو سے زیادہ چینی اور 5 کلو سے زیادہ گھی نہ دیا جائے، 2 لیٹر سے زیادہ کوکنگ آئل نہ دیا جائے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مقررہ حد سے زیادہ مقدار میں اشیاء فروحت کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہو گی۔