Time 01 اپریل ، 2022
پاکستان

بزدار کو ہٹانا سیاسی سمجھوتہ تھا، اتوار کو بڑا سرپرائز دوں گا: وزیراعظم کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے سینیئر صحافیوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ اتوار کو بڑا سرپرائز دوں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے سینیئر صحافیوں سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ میری جان کو خطرہ ہے، اسٹیٹ فارورڈ کیلئے یہ تھریٹ ہےکہ رجیم کو تبدیل کیا جائے، اُس ملک نےکہا جب تک عمران خان موجود ہیں ہم آگےنہیں بڑھیں گے، صرف عمران خان کو ہٹایا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے سفیر کو کہا گیا کہ عمران خان ناقابل قبول ہیں، ہٹایا جائے، کہا گیا عمران خان کو ہٹانے کے بعد تعلقات سےمتعلق دیکھا جائےگا، کہا گیا دورہ روس سے متعلق فیصلہ عمران خان کا ذاتی فیصلہ ہے، یہ ایک بہت بڑی بین الاقوامی سازش ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ نیشنل سکیورٹی اجلاس میں بھی خط کا معاملہ اٹھایا، میں نےصحیح فورم پر صحیح وقت پرمعاملہ اٹھایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ عثمان بزدار کو ہٹانا سیاسی سمجھوتہ تھا، اتوار کو بڑا سرپرائز دوں گا، آخری گیند تک لڑوں گا، کپتان کبھی بھی اپنا اسٹریٹجی شیئر نہیں کرتا، یہ ایک بہت بڑی بین الاقوامی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اداروں سے اکثریتی فیصلے میرے خلاف آتے ہیں، کسی بھی ادارے میں کبھی کوئی مداخلت نہیں کی۔

مزید خبریں :