Time 01 اپریل ، 2022
پاکستان

فارن فنڈنگ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کردیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔ اس کے علاوہ اکبر ایس بابر کو کیس کی کارروائی سے الگ کرنے اور کمیٹی رپورٹ پر پی ٹی آئی کا جواب اکبر ایس بابر کو نہ دینے کی درخواستیں بھی مسترد کردی گئیں۔

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔

فارن فنڈنگ کیس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس سے پہلے دائر درخواست نمٹا دی گئی تھی اور جسٹس محسن اختر کیانی نے 29 جنوری 2018 کو معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔

مزید خبریں :