02 اپریل ، 2022
انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ مبینہ دھمکی آمیز خط سے متعلق امریکا کا انکار سراسر جھوٹ ہے۔
شیریں مزاری نے دعویٰ کیا کہ سرکاری کمیونیکیشن کے ذریعے پاکستان کو دھمکی دی گئی، کہا گیا کہ عمران خان کو اتارو گے تو معاف کردیں گے۔
شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی امریکی اہلکاروں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی عراق میں موجودگی سے متعلق اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے سامنے جھوٹ بولا تھا۔