Geo News
Geo News

Time 03 اپریل ، 2022
انٹرٹینمنٹ

پاکستان کی شوبز شخصیات تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر خوش

فوٹو فائل
فوٹو فائل

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریکِ عدم اعتماد مسترد ہونے پر اداکاروں کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔

فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی اور تحریک عدم اعتماد کے ناکام ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکار نے اسٹوری میں اپوزیشن پر مضحکہ خیز انداز میں لکھا کہ 'ہُن آرام اے (اب آرام ہے)'۔

عمران خان کی حمایت کرنے والی اداکارہ اریج فاطمہ نے بھی اپنی خوشی کا اظہار انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کیا، انہوں نے اسٹوری پر دل کھول کر قہقہے لگائے۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اریج فاطمہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بڑا سا اسٹکر بھی لگایا جو کہ ہنس رہا تھا۔

گلوکار و اداکار ہارون شاہد نے ٹوئٹر پر تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد متعدد ٹوئٹس کیں۔

انہوں نے لکھا کہ سارا دن گرمی میں فیلڈنگ کرواکے جب بیٹنگ آئی تو اگلے ڈیکلیئر کراکے چکے گئے۔

ہارون شاہد نے طنزیہ لکھا کہ اوپر سے گیند، ٹیپ اور گراؤنڈ کے پیسے بھی دینا پڑے۔

ایک اور ٹوئٹ میں اداکار نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ سے گیم لے کر اپنی قوم کو عزت دی۔

اس کے علاوہ اداکارہ صبا قمر نے بھی عمران خان کے حق میں ٹوئٹ کی اور ان کے لیے خوشی کا اظہار کیا۔

فلم اسٹار شان شاہد نے عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے مخالفین سمجھتے ہیں کہ آپ صرف اچھے کرکٹر ہیں لیکن دراصل آپ آج کے بہترین سیاسی ذہنیت کے مالک ہیں۔

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔