04 اپریل ، 2022
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہےکہ عمران خان بغاوت کے جواز کے لیے غیر ملکی سازش کا سہارا لے رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کیا ڈی جی آئی ایس پی آر وضاحت دیں گے؟کیا قومی سلامتی کمیٹی نے197 ارکان پارلیمنٹ کوغدار قرار دیاکیا؟ قومی سلامتی کمیٹی نے197 ارکان کو اس غیرملکی سازش کا حصہ قرار دیا؟
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ کیا دفترخارجہ یا وزارت دفاع 7 اور 27 مارچ کے درمیان سازش کے رابطے سامنے لاسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً ایسےمنصوبےکی تحقیقات انٹیلی جنس ایجنسیوں اوردیگراداروں کو کرنی چاہیے تھیں،عمران خان کی انا پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ۔