Time 04 اپریل ، 2022
انٹرٹینمنٹ

سعودی حکام نے بالی وڈ اسٹارز سے ملاقات کیوں کی؟

سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعودنے گزشتہ دنوں وفد کے ہمراہ بھارت کا دورہ کیا اور وہاں بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات سے ملاقاتیں کیں— فوٹو: عرب نیوز
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعودنے گزشتہ دنوں وفد کے ہمراہ بھارت کا دورہ کیا اور وہاں بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات سے ملاقاتیں کیں— فوٹو: عرب نیوز

سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعودنے گزشتہ دنوں وفد کے ہمراہ بھارت کا دورہ کیا اور وہاں بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ بدر جو کہ سعودی فلم کمیشن کے سربراہ بھی ہیں، انہوں نے بھارت کے دورے میں شاہ رخ خان، سلمان خان، سیف علی خان ، اکشے کمار و دیگر اداکاروں سے ملاقاتیں کیں۔

فوٹو: عرب نیوز
فوٹو: عرب نیوز

کہا جارہا ہے کہ ان ملاقاتوں کا مقصد بھارتی فلم انڈسٹری کے فلم سازوں اور اداکاروں کے تجربے سے فائدہ اٹھانا اور ان کی ماہرانہ رائے کی روشنی میں سعودی فلم انڈسٹری کو فروغ دینا ہے۔

فوٹو: عرب نیوز
فوٹو: عرب نیوز

خود شہزادہ بدر نے بتایا کہ ان کا دورہ بھارت سعودی عرب میں فلم انڈسٹری کی صلاحیتوں میں اضافے کی کوششوں کے سلسلے کی ایک کڑی تھی، یہ ضروری ہے کہ دنیا کے ساتھ بامعنی ثقافتی تبادلے کو فروغ دیا جائے۔

سعودی شہزادے نے کہا کہ فلم اس سلسلے میں ایک اہم اوزار ہے جبکہ معیشت کی ترقی میں بھی اس کا کردار ہے۔

فوٹو: عرب نیوز
فوٹو: عرب نیوز

اپنے دورہ بھارت میں سعودی شہزادے نے متعدد بھارتی فلمسازوں اور اداکاروں سے ملاقات کی جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان، سیف علی خان، اکشے کمار و دیگر شامل ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ سعودی عرب اپنے ملک میں فلمی صنعت کو پروان چڑھانا چاہتا ہے اور اس مقصد کیلئے مملکت میں ٹریننگ پروگرام شروع کیے جائیں گے اور بھارتی فلمی شخصیات کو ان میں مدعو کیا جائے گا۔

فوٹو: عرب نیوز
فوٹو: عرب نیوز

واضح رہے کہ سعودی عرب اپنی معیشت کا انحصار تیل پر کم سے کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اس مقصد کیلئے سعودی حکومت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں وژن 2030 پر عمل پیرا ہے۔

وژن 2030 کے تحت سعودی حکومت سیاحت اور دیگر شعبوں کو فروغ دے کر حکومتی آمدنی میں اضافہ چاہتی ہے۔ 

مزید خبریں :