Geo News
Geo News

Time 05 اپریل ، 2022
پاکستان

کراچی: لیاقت آباد سے لاپتا دو بہنوں کا ایک ماہ بعد بھی پتا نہ چل سکا

دونوں بہنیں نبیہا اور عروبا کی عمریں 13 اور 14 سال ہیں،دونوں بہنیں 7 مارچ کو گھر سے چیز لینے کے لیے نکلی تھیں: پولیس/ فائل فوٹو
دونوں بہنیں نبیہا اور عروبا کی عمریں 13 اور 14 سال ہیں،دونوں بہنیں 7 مارچ کو گھر سے چیز لینے کے لیے نکلی تھیں: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: لیاقت آباد سے ایک ماہ سے لاپتا دو بہنوں کا اب تک سراغ نہ مل سکا۔

پولیس کے مطابق دونوں بہنیں نبیہا اور عروبا کی عمریں 13 اور 14 سال ہیں،دونوں بہنیں 7 مارچ کو گھر سے چیز لینے کے لیے نکلی تھیں اس کے بعد سے ان کا کوئی پتا نہ چل سکا۔

پولیس کاکہناہےکہ واقعےکا مقدمہ اغواء کی دفعات کے تحت سپر مارکیٹ تھانے میں لڑکیوں کی والدہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکیوں کی تلاش جاری ہے اور اس کےلیے اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔