Time 05 اپریل ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی نے اپنے ارکان کو وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کا پابندکردیا

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمرنے پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے ارکان کو نوٹس جاری کردیے/ فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمرنے پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے ارکان کو نوٹس جاری کردیے/ فائل فوٹو

تحریک انصاف  نے وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب میں پارٹی ارکان کو پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کا پابند کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمرنے پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے ارکان کو نوٹس جاری کردیے جس میں ارکان کو وزیراعلیٰ  پنجاب کے انتخاب میں پارٹی  کے امیدوار  پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کا پابند کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا  ہےکہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ کے لیے امیدوار نامزد  کیا ہے لہٰذا پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی پرویزالٰہی کو ووٹ دیں جب کہ  ووٹنگ کے روز غیر حاضری بھی ڈسپلن کی خلاف ورزی تصور ہوگی۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہےکہ الیکشن کے روز غیرحاضر رہنا یا پارٹی امیدوار کے خلاف ووٹ دینے پر آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی  ہوگی، خلاف ورزی پرمنحرف ارکان کےخلاف ریفرنس دائرکیے جائیں گے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ پی ٹی آئی نے منحرف ارکان کی حمزہ شہبازکے ساتھ پریس کانفرنس اور ملاقاتوں کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا  ہے جب کہ ایوان میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی ویڈیوبھی ریکارڈکاحصہ بنائی  گئی ہیں۔

مزید خبریں :