Time 05 اپریل ، 2022
کھیل

پاکستان ہاکی ٹیم کے 'ڈچ کوچ' روزے رکھنے لگے

سیگفیڈ ایکمین روزے کے حوالے سے اپنے پیغامات باقاعدہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں۔__فوٹو: ٹوئٹر
سیگفیڈ ایکمین روزے کے حوالے سے اپنے پیغامات باقاعدہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں۔__فوٹو: ٹوئٹر

لاہور : پاکستان ہاکی ٹیم کے ڈچ کوچ سیگفیڈ ایکمین ماہِ صیام کے روزے رکھ رہے ہیں۔

سیگفیڈ ایکمین روزے کے حوالے سے اپنے پیغامات باقاعدہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں۔

پہلے روزے کے دوران سیگفیڈ ایکمین نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا  کہ آج میری زندگی میں روزے رکھنے کا پہلا تجربہ ہے، میں نے کھلاڑیوں کے ساتھ روزے میں شامل ہونے کی کوشش کی۔

انہوں نے لکھا کہ میرے لیے یہ ایک خاص تجربہ ثابت ہوا، روزے کے دوران تھوڑے سے سر درد کے علاوہ مجھے بہت اچھا محسوس ہوا، پہلے روزےکے بعد میں نے پورے ہفتے روزے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تیسرے روزے کے دن سحری کے وقت سیگفیڈ ایکمین نے ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ تیسرا دن ہے اور میں روزے رکھ رہا ہوں، میں اپنا من پسند کھاناکھاتا ہوں اور  مجھے بھوک اور پیاس نہیں محسوس ہوتی۔


مزید خبریں :