05 اپریل ، 2022
پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل کے بجائے 16 اپریل کو طلب کرلیا گیا۔
ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک موخر کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اجلاس 16 اپریل کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کل کا اجلاس موخر کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ایک روز قبل ارکان کی جانب سے ایوان میں توڑ پھوڑ کے بعد مرمت کے لیے وقت درکار ہے اس لیے اب اجلاس 16 اپریل کو صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا۔
خیال رہےکہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب کیا گیا تھا جس میں نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہونا تھا۔
واضح رہےکہ کچھ دیر قبل ہی سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اسمبلی اجلاس کل آئین کے مطابق ہوگا۔