فرح کا گاؤں چند ہی سال میں پنجاب کے تمام دیہات سے زیادہ ترقی یافتہ نظر آنے لگا

خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان پر آج کل اپوزیشن کی جانب سے کرپشن کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

فرح خان پنجاب حکومت میں کس قدر اثرورسوخ رکھتی تھیں، اس کا اندازہ ضلع شیخوپورہ میں واقع اُن کے دوردراز گاؤں موضع گھنگ میں ہونے والےشاندار ترقیاتی کام دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔

چند سال میں پنجاب کے تمام دیہات سےزیادہ ترقی یافتہ نظر آنے والے اس گاؤں میں اسپتال، اسکول اورسڑکیں نہایت کم وقت میں بنائی گئیں۔

خیال رہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان پاکستان چھوڑ کر جا چکی ہیں اور ان دنوں متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں اور پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کی جانب سے فرح خان پر کرپشن کا الزام لگایا گیا ہے۔

مزید خبریں :