پاکستان
Time 06 اپریل ، 2022

فرح خان سے متعلق خاتون صحافی کے سوال پر فواد چوہدری نے کیا جواب دیا؟

خاتون صحافی نے سابق وزیر سے فرح خان سے متعلق سوال کیا: فائل فوٹو
خاتون صحافی نے سابق وزیر سے فرح خان سے متعلق سوال کیا: فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے خاتون اول کی دوست فرح خان کے بیرون ملک جانے سے متعلق خاتون صحافی کے سوال کا براہ راست  جواب دینے سے گریز کیا۔

خاتون صحافی نے فواد چوہدری سے سوال  کیا کہ فرح خان ملک سے باہر چلی گئی ہیں؟ اس پر فواد  چوہدری  نے کہا کہ فرح خان کون ہیں ؟

سابق وزیر  نے  ایک جانب اشارہ کیا کہ ان سے پوچھ لیں جس پر خاتون صحافی نےکہا کہ میں کسی سے پوچھ کر سوال نہیں کررہی۔

خاتون  صحافی کے سوال پر فواد چوہدری نے کہا  کہ فرح خان خاتون اول کی دوست اوربنی گالامیں ان کے ساتھ رہتی تھیں، میں روزانہ تین چار ہزار لوگوں سے ملتاہوں، میں 90 ہزار ووٹ لےکر آیا ہوں، میرے بہت سے دوست ہیں سب ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں ان سب کے بارے میں جواب دہ ہوں، عون میرا اچھا دوست  ہے کیا اس  کی  حرکتوں کا جواب مجھے دینا ہے؟

مزید خبریں :