06 اپریل ، 2022
پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں شرکت کیلئے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز ارکان اسمبلی کے ہمراہ بس میں سوار ہوگئیں۔
مریم نواز نے حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی جانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وہ مقامی ہوٹل پہنچیں۔
مقامی ہوٹل سے وہ دوسرے ہوٹل روانہ ہوئیں جہاں پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس ہونا ہے۔
اس دوران مریم نوازاورحمزہ شہباز بھی بس میں سوارہو گئے۔ مریم اور حمزہ ارکان پنجاب اسمبلی سے اظہار یکجہتی کیلئے بس میں سوار ہوئے۔ اس دوران مریم نواز ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتی رہیں۔