Time 06 اپریل ، 2022
پاکستان

اسمبلی سیشن کہیں پر بھی بلاسکتے ہيں، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی

صوبے میں اس وقت خلا کی پوزيشن ہے، کوئی چیف ایگزيکٹو نہيں، دوست محمد مزاری— فوٹو: فائل
صوبے میں اس وقت خلا کی پوزيشن ہے، کوئی چیف ایگزيکٹو نہيں، دوست محمد مزاری— فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ اسمبلی سیشن کہیں پر بھی بلاسکتے ہيں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں دوست محمد مزاری کا کہنا تھاکہ میں نے قانونی ماہرین سے مشاورت کی تو انہوں نے کہاکہ آج کی تاريخ میں الیکشن کروائيں۔

ان کا کہنا تھاکہ صوبے میں گھنٹہ بہ گھنٹہ صورتحال بدل رہی ہے، یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، صوبے میں اس وقت خلا کی پوزيشن ہے، کوئی چیف ایگزيکٹو نہيں۔

دوست محمد مزاری  کا کہنا تھاکہ شہباز گل بہت بڑے جھوٹے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ اسبملی سیشن کہیں پر بھی بلاسکتے ہيں۔

خیال رہے کہ پنجاب میں آئینی بحران ہوگیا ہے اور اسمبلی اجلاس کے حوالے سے صورتحال گومگوں کا شکار ہے تاہم اپوزیشن نے مقامی ہوٹل میں علامتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

مزید خبریں :