07 اپریل ، 2022
ملک میں آج سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے اور 1500 روپے اضافےکے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے بڑھ گئی ہے۔
1500 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 34 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
دس گرام سونےکا بھاؤ 1286 روپے اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 141 روپے ہوگئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 1 ڈالر اضافے سے1927 ڈالر فی اونس ہے۔