Time 09 اپریل ، 2022
پاکستان

’عمران خان کا مستقبل بہت تاریک‘، ریحام کی عدم اعتماد کی کارروائی دیکھنے قومی اسمبلی آمد

خود غرض شخص واپس عوام کا دروازہ کھٹکھٹانے کے لیے کس منہ سے عوام میں جائے گا: ریحام خان۔ فوٹو: فائل
خود غرض شخص واپس عوام کا دروازہ کھٹکھٹانے کے لیے کس منہ سے عوام میں جائے گا: ریحام خان۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کارروائی دیکھنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مستقبل بہت تاریک ہے کیونکہ انہوں نے کسی کی پرواہ نہیں کی اور ملک کو اندھیروں میں دھکیلا۔

ان کا کہنا تھا کہ خود غرض شخص واپس عوام کا دروازہ کھٹکھٹانے کے لیے کس منہ سے عوام میں جائے گا، انہوں نے اپنے اور عوام کے ساتھ سب سے بڑی زیادتی کی ہے۔

عمران خان نے اپنے اور عوام کے ساتھ سب سے بڑی زیادتی کی: ریحام۔ اسکرین گریب
 عمران خان نے اپنے اور عوام کے ساتھ سب سے بڑی زیادتی کی: ریحام۔ اسکرین گریب

ریحام خان کا کہنا تھا کہ ڈالر 190 پر پہنچ چکا ہے، ان کا لمبی تقریریں کرنے کا جو پلان ہے اور اجلاس کو کچھ دنوں تک بڑھانے کی جو سازش کرنا چاہ رہے ہیں، یہ 200 تک ڈالر پہنچانے کی ضد پوری کرنا چاہ رہے ہیں۔

عمران خان کی سابق اہلیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ ہی لوگ ایسے ہیں جو شاید بات نہ سمجھ رہے ہوں، باقی سب بات سمجھ گئے ہیں کہ آئین کی بالا دستی قانون کی پاس سداری ہر شہری پر لازم ہے، کوئی بھی قانون و آئین سے بالاتر نہیں خواہ وہ لاڈلہ ہی کیوں نہ ہو۔


مزید خبریں :