09 اپریل ، 2022
وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے حکم پر آج ہفتے کی صبح ساڑھے دس بجے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی پاکستان ہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی لائیو کوریج کی جا رہی ہے۔
انڈین ایکسپریس نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مسلسل لائیو اپ ڈیٹس دیں جب کہ انڈیا ٹوڈے لائیو رہا۔
معروف بھارتی نیوز ٹی وی چینل زی نیوز نے بھی قومی اسمبلی کی کارروائی لائیو دکھائی۔
ہندوستان ٹائمز نے بھی پاکستانی قومی اسمبلی کے اجلاس کی لائیو نشریات دکھائیں۔
این ڈی ٹی وی نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی لائیو دکھائی۔
ٹائمز ناؤ میں بھی قومی اسمبلی کی کوریج لائیو دکھائی۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کو خودار قرار دیئے جانے کے بعد بھارت میں پاکستانی سیاست میں گہری دلچسپی لی جا رہی ہے۔