10 اپریل ، 2022
پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے اور پہلے مرحلے میں قومی اسمبلی سے استعفے دیے جائیں گے۔
اس حوالے سے تحریک انصاف کے منحرف رکن راجہ ریاض نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
راجہ ریاض کا کہنا تھاکہ قیادت کے استعفے دینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن ہم مستعفی نہیں ہوں گے جو لوگ مستعفی ہوں گے ان نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ کے ارکان کا مستعفی ہونےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔