Time 12 اپریل ، 2022
دنیا

برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران خان پر لڑکے پر جنسی حملہ کرنے کا جرم ثابت


15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کا یہ واقعہ جنوری 2008 میں پیش آیا تھا: میڈیا رپورٹس/ فائل فوٹو
15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کا یہ واقعہ جنوری 2008 میں پیش آیا تھا: میڈیا رپورٹس/ فائل فوٹو

برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان پر جنسی حملے کا جرم ثابت ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کا یہ واقعہ جنوری 2008 میں پیش آیا تھا اور کیس میں نامزد برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ عمران احمد  خان کو  جرم میں  ملوث قرار  دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جیوری نے فیصلے تک پہنچنے میں 5 گھنٹے لگائے تاہم  جج سزا بعد میں سنائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبر پارٹی نے رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

تاہم عمران احمد خان کے وکلاء کے مطابق وہ اپنی بےگناہی کے مؤقف پر قائم ہیں اور جلد ہی عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

مزید خبریں :