12 اپریل ، 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے پانچ روز میں اسلام آباد میٹرو بس ائیرپورٹ تک چلانےکا اعلان حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت داخلہ، سی ڈی اے اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
وزیراعظم نے حکم دیا ہےکہ 5 روز میں اسلام آباد میٹرو بس پشاور موڑ سے ائیرپورٹ تک چلانے کے انتظامات مکمل کیے جائیں۔
خیال رہے کہ میٹرو بس پشاور موڑ سے ائیرپورٹ تک چلانے کا منصوبہ چار سال سے زیر التواء ہے۔