Geo News
Geo News

پاکستان

وزیراعظم نے نوازشریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کے احکامات جاری کردیے

وزیراعظم نے پاسپورٹ کی تجدید کے احکامات وزارت داخلہ کو جاری کیے ہیں، ذرائع— فوٹو: فائل
وزیراعظم نے پاسپورٹ کی تجدید کے احکامات وزارت داخلہ کو جاری کیے ہیں، ذرائع— فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ زائد المعیاد ہوگئے تھے اور پی ٹی آئی حکومت نے پاسپورٹ کی تجدید کا عمل روک دیا تھا۔ 

تاہم اب  وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پاسپورٹ کی تجدید کے احکامات وزارت داخلہ کو جاری کیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی پاسپورٹ کی تجدید کیلئے کہہ دیا گیا۔