12 اپریل ، 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے جاتے جاتے خاموشی سے یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک کلو چینی کی قیمت میں 9 روپے کا اضافہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت 85 سے بڑھا کرخاموشی سے 94 روپےکلوکردی گئی ہے اور یوٹیلٹی اسٹورزپرعام شہریوں کوچینی 94 روپےکلوبیچی جارہی ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز کے حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ دکھانے پر سبسڈی کے تحت 85 روپے کلو چینی دیتے ہیں۔
ادارہ شماریات کےمطابق اوپن مارکیٹ میں چینی کی اوسط قیمت 86 روپے 62 پیسےکلوہے۔ دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز کو مقامی سطح پر چینی کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے اور 50 ہزارمیٹرک ٹن چینی کا مسلسل تیسرا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورزکے پاس اس وقت10 ہزارمیٹرک ٹن چینی دستیاب ہے۔