14 اپریل ، 2022
قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے ہفتے کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا۔
قومی اسمبلی کا 16 اپریل کو ہونے والا اجلاس اب 22 اپریل کو سہ پہر 3 بجے ہو گا۔
یاد رہے کہ 16 اپریل کو اسپیکر اسد قیصر کی جگہ نیا اسپیکر قومی اسمبلی منتخب کیا جانا تھا تاہم اب یہ اجلاس مؤخر کر دیا گیا ہے اور اس کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اسد قیصر اور قاسم سوری کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں سے مستعفی ہونے کے بعد قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت پپینل آف چیئر سردار ایاز صادق نے کی تھی۔