Time 14 اپریل ، 2022
پاکستان

قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرلیے

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بطور قائم مقام اسپیکر پی ٹی آئی کے 123 اراکین کے استعفے منظور کیے/ فائل فوٹو
قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بطور قائم مقام اسپیکر پی ٹی آئی کے 123 اراکین کے استعفے منظور کیے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: قائم مقام  اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور  کرلیے۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بطور قائم مقام اسپیکر پی ٹی آئی کے 123 اراکین کے استعفے منظور کرلیے۔

ٹوئٹر پر جاری  بیان میں قاسم  سوری نے کہا کہ بطور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مجھے موصو ل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کو رولز اور ضابطے کے تحت منظور کرلیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد شہباز شریف  کے وزیراعظم بننے پر تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کیا تھا۔


مزید خبریں :