Time 15 اپریل ، 2022
پاکستان

پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کا فوجی قافلے پر حملہ، 7 فوجی شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار طارق یوسف، سپاہی سلیمان وقاص، سپاہی جنید علی، سپاہی اعجاز حسین، سپاہی وقار احمد، سپاہی محمد جواد امیر اور سپاہی ارشد علی شامل ہیں— فوٹو: آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان کے قریب پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 7 فوجی شہید ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار طارق یوسف، سپاہی سلیمان وقاص، سپاہی جنید علی، سپاہی اعجاز حسین، سپاہی وقار احمد، سپاہی محمد جواد امیر اور  سپاہی ارشد علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی قافلے پر حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں کیا گیا، دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے،  ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید خبریں :