انٹرٹینمنٹ
17 اپریل ، 2022

عمران خان کے کراچی جلسے میں کون کون سے اداکار شریک ہوئے؟

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شہریوں سمیت فنکار برادری نے بھی شرکت کی جس میں معروف اداکار  شامل تھے۔

جلسے کی تصاویر اداکاروں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کیں جب کہ ساتھ ہی اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔

ہارون شاہد:

گلوکار و اداکار ہارون شاہد تحریک عدم اعتماد کے آغاز سے ہی عمران خان کی مکمل حمایت کرتے نظر آرہے ہیں۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

ہارون شاہد ناصرف خود بلکہ ان کے ہمراہ بچے اور اہلیہ بھی جلسے میں شریک ہوئیں۔

آمنہ ملک:

اداکارہ آمنہ ملک نے انسٹا اسٹوری پر جلسے کی متعدد ویڈیوز شیئر کیں اور ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ تارا محمود کے ساتھ بھی سیلفی شیئر کی۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

فیروز خان:

فیروز خان بھی عمران خان کے کراچی میں ہونے والے جلسے میں شریک ہوئے اور ساتھ ہی اپنی اور جلسے کی ویڈیوز شیئر کیں۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

تارا محمود:

پاکستان کے سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی بیٹی اداکارہ تارا محمود نے بھی جلسے میں شرکت کی۔

تارا نے کراچی جلسے میں شرکا کی تعداد پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'ہم نے آخر کار کر دکھایا'۔

مریم نفیس:

مریم نفیس نے جلسہ گاہ سے اپنی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ 'کراچی نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، عمران خان آپ نے گھبرانا نہیں ہے'۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ پاکستان آپ سے محبت کرتا ہے اور پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے۔

سائرہ یوسف:

سائرہ یوسف نے بھی پاکستانی جھنڈے کے ہمراہ جلسے کی تصاویر جاری کیں۔

منیب بٹ:

اداکار منیب بٹ جلسے میں شرکت نہ کرسکے لیکن انہوں نے عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کے اظہار کے لیے اپنی گاڑی پر پاکستان اور پی ٹی آئی کا جھنڈا لگایا اور ساتھ ہی لکھا کہ 'میں جلسے میں موجود نہیں تھا، لیکن کیا ردعمل دیا ہے کراچی نے'۔


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM