17 اپریل ، 2022
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز جلسہ عام میں تسلیم کرلیا کہ انٹرویو میں اڈوں سے متعلق سوال پر ایبسولیوٹلی ناٹ کہا تھا۔
گزشتہ روز کراچی کے باغ جناح میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہوا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جلسے سے خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان نے مان لیا کہ ان سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا امریکا کو اڈے دیں گے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ایبسولیوٹلی ناٹ۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں پاک فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ امریکا نے پاکستان سے اڈے نہیں مانگے، اس لیے انکار کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔
اس سے قبل قومی سلامتی کے سابق معاون خصوصی معید یوسف بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکا نے پاکستان سے اڈے نہیں مانگے اور نہ ہی اڈوں پر امریکا سے بات ہوئی ۔