18 اپریل ، 2022
اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اپنے عہدے پرکام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔
جیونیوز کے مطابق صدر مملکت نے پیغام دیا ہے کہ گورنر پنجاب برطرفی کی سمری پرفیصلہ ہونے تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں۔
وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی سمری ایوان صدر کو بھجوائی گئی تھی۔
واضح رہےکہ عمر سرفراز چیمہ کو چوہدری سرور کے بعد رواں ماہ ہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب نامزد کیا گیا تھا۔