Time 18 اپریل ، 2022
پاکستان

صدر مملکت نےگورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظورکرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

صدر مملکت عارف علوی نےگورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

 کابینہ ڈویژن نے استعفٰی منظور کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔

خیال رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 11 اپریل کو عہدے سے استعفیٰ دیا  تھا۔

 ایک بیان میں عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ جیسے ہی شہباز شریف حلف اٹھائیں گے میں استعفیٰ دوں گا، نہیں چاہتا ایک لمحے کے لیے بھی شہباز شریف کو سر کہنا پڑے، یہ شخص نااہل ہے، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکلے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں ان کو وزیراعظم نہیں مانتا ہوں، اپنی شفٹنگ کا عمل شروع کردیا ہے، استعفیٰ لکھ کر رکھ لیا ہے صدر مملکت کو بھیج دوں گا۔

کابینہ ڈویژن نے استعفٰی منظور کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے
کابینہ ڈویژن نے استعفٰی منظور کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے


مزید خبریں :