Time 18 اپریل ، 2022
پاکستان

ن لیگ کا حمزہ شہباز کے حلف کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

پرویز الٰہی اور گورنر پنجاب صوبے میں افراتفری چاہتے ہیں، عطا تارڑ— فوٹو: فائل
پرویز الٰہی اور گورنر پنجاب صوبے میں افراتفری چاہتے ہیں، عطا تارڑ— فوٹو: فائل 

مسلم لیگ (ن) نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ن لیگ کے رہنماعطا تارڑ کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ میں درخواست کل دائر کی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی اور گورنر پنجاب صوبے میں افراتفری چاہتے ہیں، گورنرحلف نہیں لینا چاہتے تو پھر وفاقی حکومت اس آئینی عہدے پر کسی کو مامور کرے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور مار دھاڑ کے بعد ہونے والے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے۔

پرویز الٰہی نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کیا جبکہ گورنر پنجاب نے تقریب حلف برداری مؤخر کردی ہے۔

مزید خبریں :