شاہ رخ کو بالآخر معروف ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے فلم دے دی، ویڈیو جاری

بالی وڈ کو متعدد سپر ہٹ فلمیں دینے والے معروف ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے بالآخر شاہ رخ خان کو بھی فلم دے دی اور اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شاہ رخ خان نے جاری کی ہے۔

راج کمار ہیرانی کی معروف فلموں میں سنجے دت کی منا بھائی ایم بی بی ایس، عامر خان کی تھری ایڈیٹس اور پی کے وغیرہ شامل ہیں۔

مداح کافی عرصے سے راج کمار ہیرانی اور شاہ رخ خان کو ساتھ کام کرتا دیکھنے کیلئے بے تاب تھے اور اب ان کا انتظار ختم ہونے والا ہے کیوں کہ شاہ رخ خان راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں نظر آئیں گے۔

اس حوالے سے شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے راج کمار ہیرانی کو ٹیگ کرکے لکھا کہ ’سر آپ تو میرے سانتا کلاس نکلے، آپ شروع تو کرو میں ٹائم پہ پہنچ جاؤں گا بلکہ میں تو سیٹ پر ہی رہنے لگوں گا۔‘

شاہ رخ نے مزید لکھا کہ ’میں آپ کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے ممنوں اور کافی پرجوش ہوں۔‘

آخر میں شاہ رخ نے اپنی آنے والی فلم کے حوالے سے ویڈیو کا لنک شیئر کیا اور مداحوں کو خبر دی کہ 22 دسمبر 2023 کو وہ انہیں فلم ’ڈنکی‘ میں دیکھیں گے۔

شاہ رخ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ فلمی پوسٹرز کے سامنے کھڑے ہیں اور حسرت سے انہیں دیکھ رہے ہیں۔ پوسٹرز فلم منا بھائی ایم بی بی ایس، پی کے، تھری ایڈیٹس اور سنجو کے ہیں اور یہ تمام فلمیں راج کمار ہیرانی نے بنائی ہیں۔

شاہ رخ راج کمار ہیرانی سے سوال کرتے ہیں کہ کیا ان کیلئے بھی ایسا کچھ ہے ان کے پاس جس پر راج کمار ہیرانی کہتے ہیں ایک اسکرپٹ ہے میرے پاس اور شاہ رخ خوش ہوجاتے ہیں— فوٹو: اسکرین گریب
شاہ رخ راج کمار ہیرانی سے سوال کرتے ہیں کہ کیا ان کیلئے بھی ایسا کچھ ہے ان کے پاس جس پر راج کمار ہیرانی کہتے ہیں ایک اسکرپٹ ہے میرے پاس اور شاہ رخ خوش ہوجاتے ہیں— فوٹو: اسکرین گریب

اتنے میں راج کمار ہیرانی آتے ہیں اور شاہ رخ سے پوچھتے ہیں کہ وہ کیا دیکھ رہے ہیں۔ شاہ رخ جواب دیتے ہیں کہ ’کچھ نہیں سر، یہ رنبیر کپور بطور سنجو، عامر بطور پی کے، سنجو بابا بطور منا بھائی ایم بی بی ایس۔۔۔۔واہ سر واہ  کمال ہے سر۔‘

پھر شاہ رخ راج کمار ہیرانی سے سوال کرتے ہیں کہ کیا ان کیلئے بھی ایسا کچھ ہے ان کے پاس جس پر راج کمار ہیرانی کہتے ہیں ایک اسکرپٹ ہے میرے پاس اور شاہ رخ خوش ہوجاتے ہیں۔

پھر شاہ رخ پوچھتے ہیں کہ کامیڈی ہے؟ جس پر راج کمار کہتے ہیں ہاں بہت ہے۔ شاہ رخ سوال کرتے ہیں کہ ایموشن ہے؟ راج کمار ہیرانی کہتے ہیں ’وہ بھی ہے۔‘

راج کمار ہیرانی کہتے ہیں کہ ہاں رومانس بھی ہے لیکن آپ یہ والا ایکشن avoid کیجئے گا اور شاہ رخ کہتے ہیں ’سر بے فکر رہیں میں ہاتھ ہی کاٹ لوں گا میں سر آپ بولو تو۔— فوٹو: اسکرین گریب
راج کمار ہیرانی کہتے ہیں کہ ہاں رومانس بھی ہے لیکن آپ یہ والا ایکشن avoid کیجئے گا اور شاہ رخ کہتے ہیں ’سر بے فکر رہیں میں ہاتھ ہی کاٹ لوں گا میں سر آپ بولو تو۔— فوٹو: اسکرین گریب

اس موقع پر شاہ رخ اپنے روایتی انداز میں دونوں ہاتھوں کو پھیلا کر پوچھتے ہیں کہ کیا فلم میں رومانس ہے جس پر راج کمار ہیرانی کہتے ہیں کہ ہاں رومانس بھی ہے لیکن آپ یہ والا ایکشن avoid کیجئے گا اور شاہ رخ کہتے ہیں ’سر بے فکر رہیں میں ہاتھ ہی کاٹ لوں گا میں سر آپ بولو تو۔‘

پھر شاہ رخ فلم کا نام پوچھتے ہیں اور راج کمار ہیرانی انہیں بتاتے ہیں کہ فلم کا نام Dunki (ڈنکی) ہے لیکن شاہ رخ اسے Donkey سمجھتے ہیں جس پر راج کمار ہیرانی وضاحت کرتے ہیں کہ یہ ڈنکی ہے ڈونکی نہیں ہے۔

راج کمار ہیرانی یہ کہہ کر چلے جاتے ہیں اور شاہ رخ کنفیوز ہوجاتے ہیں کہ ڈنکی میں ان کا کردار کیا ہوگا؟ کیا وہ فلم ڈنکی میں ’ڈنکی‘ کا کردار ہی نبھائیں گے؟ اور اسی سوچ میں وہ  بھی وہاں سے یہ کہتے ہوئے چلے جاتے ہیں کہ ’پتہ نہیں کیا بنا رہا ہے یہ۔۔ جو بھی ہے لے لو لے لو۔‘

اسی سوچ میں وہ بھی وہاں سے یہ کہتے ہوئے چلے جاتے ہیں کہ ’پتہ نہیں کیا بنا رہا ہے یہ۔۔ جو بھی ہے لے لو لے لو۔— فوٹو: اسکرین گریب
اسی سوچ میں وہ بھی وہاں سے یہ کہتے ہوئے چلے جاتے ہیں کہ ’پتہ نہیں کیا بنا رہا ہے یہ۔۔ جو بھی ہے لے لو لے لو۔— فوٹو: اسکرین گریب

شاہ رخ کے جاتے ہیں جس بورڈ پر فلمی پوسٹرز لگے تھے وہاں ڈنکی کا اشتہار آجاتا ہے جس میں ہوائی جہاز کا سایہ زمین پر گزرتا دکھائی دیتا ہے اور نیچے کچھ لوگ چلتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

شاہ رخ کے مطابق یہ فلم 22 دسمبر 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔ شاہ رخ خان کی ایک اور فلم پٹھان بھی جنوری 2023 میں ریلیز کیلئے شیڈول ہے۔

شاہ رخ کے جاتے ہیں جس بورڈ پر فلمی پوسٹرز لگے تھے وہاں ڈنکی کا اشتہار آجاتا ہے جس میں ہوائی جہاز کا سایہ زمین پر گزرتا دکھائی دیتا ہے اور نیچے کچھ لوگ چلتے ہوئے نظر آتے ہیں— فوٹو: اسکرین گریب
شاہ رخ کے جاتے ہیں جس بورڈ پر فلمی پوسٹرز لگے تھے وہاں ڈنکی کا اشتہار آجاتا ہے جس میں ہوائی جہاز کا سایہ زمین پر گزرتا دکھائی دیتا ہے اور نیچے کچھ لوگ چلتے ہوئے نظر آتے ہیں— فوٹو: اسکرین گریب

ایک دور میں بالی وڈ پر راج کرنے والے شاہ رخ خان کافی عرصے سے کوئی ہٹ فلم اپنے مداحوں کو نہیں دے سکے ہیں۔

مزید خبریں :