Geo News
Geo News

Time 19 اپریل ، 2022
پاکستان

ویمن یونیورسٹی صوابی میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد

20 اپریل سےطالبات یونیورسٹی کے احاطے میں اسمارٹ فونز کا استعمال نہیں کرسکیں گی، اعلامیہ جاری— فوٹو: فائل
 20 اپریل سےطالبات یونیورسٹی کے احاطے میں اسمارٹ فونز کا استعمال نہیں کرسکیں گی، اعلامیہ جاری— فوٹو: فائل

صوبہ خیبرپختونخوا کی ویمن یونیورسٹی صوابی میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

ویمن یونیورسٹی صوابی کی انتظامیہ نے پابندی کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ 20 اپریل سےطالبات یونیورسٹی کے احاطے میں اسمارٹ فونز کا استعمال نہیں کرسکیں گی۔

— فوٹو: ویمن یونیورسٹی آفیشل
— فوٹو: ویمن یونیورسٹی آفیشل

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طلبہ پڑھائی کے اوقات میں سوشل میڈیا ایپلیکشنز کا استعمال کرتے ہیں، جس سے طلبہ کی پڑھائی، اخلاقیات اور کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسمارٹ فونز کے استعمال پر طلبہ کے خلاف کارروائی اور 5 ہزارروپے تک جرمانہ ہوگا۔