Time 20 اپریل ، 2022
پاکستان

عمران خان نے مینار پاکستان پر جلسہ کرنےکی وجہ بتادی

پیغام میں عمران خان نے ہر طبقے کے افراد کو جلسے میں شرکت کی دعوت کی
پیغام میں عمران خان نے ہر طبقے کے افراد کو جلسے میں شرکت کی دعوت کی

سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں جلسے کو  پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام عمران خان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو مینار پاکستان  پر انشاء اللہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کروں گا۔

عمران خان نے مینار  پاکستان میں جلسہ کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھاتے ہوئےکہا کہ یہ جلسہ میں اس لیے کررہا ہوں کہ  1940 میں اسی جگہ پر قراردادپاکستان پاس ہوئی تھی، اس وقت  بھارت کے مسلمانوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ آزاد ملک پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ میں کل پاکستانیوں کو مینار پاکستان اپنی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے بلارہا ہوں کیوں کہ ہمارے اوپر ایک بیرونی سازش کے تحت اپنے غلاموں اور پاکستان کے کرپٹ ترین افراد کو مسلط کیا گیا ہے۔

پیغام میں عمران خان نے ہر طبقے کے افراد کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔

مزید خبریں :