کھیل
Time 20 اپریل ، 2022

یوکرین پر حملہ: روسی و بیلاروسی ٹینس کھلاڑیوں پر ومبلڈن کے دروازے بند

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ 27 جون سے 10 جولائی تک لندن میں کھیلا جائے گا— فوٹو: فائل
ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ 27 جون سے 10 جولائی تک لندن میں کھیلا جائے گا— فوٹو: فائل

روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کو بنیاد بناکر روسی اور بیلاروسی ٹینس کھلاڑیوں پر گرینڈ سلم ٹورنامنٹ ومبلڈن کے دروازے بند کردیے گئے۔

اس پابندی کی وجہ سے مینز ٹینس رینکنگ میں دنیا کے دوسرے بہترین کھلاڑی روس کے دانیل میدیدیف اور بیلاروس سے تعلق رکھنے والی عالمی نمبر 4 کھلاڑی آرائینا سبالینکا میگا ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکیں گی۔

ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے والے آل انگلینڈ لان ٹینس کلب کا کہنا ہے کہ یہ اس کی ذمہ داری ہے کہ روس کے عالمی اثر ورسوخ کو ہر ممکن حد تک کم کیا جائے۔

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ 27 جون سے 10 جولائی تک لندن میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ 24 فروری کو روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے دارالحکومت کیف سمیت کئی علاقوں میں جنگ جاری ہے۔

مزید خبریں :