Time 21 اپریل ، 2022
پاکستان

عمران خان آج کل ہر بات اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیتے ہیں: فیصل سبزواری

سندھ میں گورنر کے عہدے کے لیے ہماری مشاورت جاری ہے اور جلد نام سامنے آجائے گا: وفاقی وزیر بحری امور/ فائل فوٹو
سندھ میں گورنر کے عہدے کے لیے ہماری مشاورت جاری ہے اور جلد نام سامنے آجائے گا: وفاقی وزیر بحری امور/ فائل فوٹو

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری کا کہنا ہےکہ  عمران خان آج کل ہر بات اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیتے ہیں  اور وہ فروغ نسیم کے بارے میں کہہ دیں گے کہ اسٹیبلشمنٹ نے انہیں وزیر بنایا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ تین سالوں میں وفاقی حکومت کا سندھ حکومت سے کوآرڈی نیشن نہیں بنا، عمران خان کی حکومت کو ہم گزشتہ برس بھی چھوڑنا چاہتے تھے، گزشتہ جون میں عمران خان نے کہا کہ میں ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے جارہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ  میں گورنر کے عہدے کے لیے ہماری مشاورت جاری ہے اور جلد نام سامنے آجائے گا۔

وفاقی وزیر  کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کراچی میں آدھی سے زائد سیٹیں دلوائی گئی تھیں جب کہ کراچی کے لیے جو بھی پیکج آئے سب ہماری بدولت آئے۔

فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ عمران خان آج کل ہر بات اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیتے ہیں اور وہ فروغ نسیم کے بارے میں کہہ دیں گے کہ اسٹیبلشمینٹ نے وزیر بنایا۔

ان کا  کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ ہمارے معاہدے کا پہلے نقطہ بلدیاتی انتخابات ہیں۔

مزید خبریں :