21 اپریل ، 2022
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کی خودمختاری کا سودا کیا ۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے قانون کو ریورس کریں گے کیونکہ اسٹیٹ بینک کا کنٹرول آئی ایم ایف کے پاس جاچکا ہے ۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک ریٹائر ہونے والے ہیں ، ان کی خدمات مزید درکار نہیں ۔