22 اپریل ، 2022
قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے ڈی سیل کردیے۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی کے استعفے قوانین کے مطابق منظور ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ استعفیٰ دینے والے ارکان کو اپنے چیمبر میں بلا کر ون آن ون ملاقات کروں گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی نے استعفے دیے تھے جو سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے۔