پاکستان
Time 22 اپریل ، 2022

پاکستان میں 15 مہینے بعد پولیو کا کیس سامنے آگیا

قومی ادارہ صحت کے مطابق شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے— فوٹو: فائل
قومی ادارہ صحت کے مطابق شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے— فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان میں 15 مہینے بعد پولیو کا کیس سامنے آگیا۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں اس سے  قبل آخری پولیو کیس قلعہ عبداللہ بلوچستان میں27 جنوری 2021 میں رپورٹ ہوا تھا۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیوکیس رپورٹ ہونے کے بعد بنوں میں ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایاگیا ہے۔

مزید خبریں :