Time 23 اپریل ، 2022
پاکستان

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو کام سے روک دیا گیا

محکمہ قانون پنجاب کی جانب سے ایک سرکلر بھیجا گیا جس میں احمد اویس کو احکامات دیے گئے/فائل فوٹو
محکمہ قانون پنجاب کی جانب سے ایک سرکلر بھیجا گیا جس میں احمد اویس کو احکامات دیے گئے/فائل فوٹو

لاہور: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام سے روک دیا گیا۔

ذرائع کا کہناہےکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد  اویس کو کام کرنےسے روک دیا گیا ہے جس کے بعد وہ عدالت میں حکومت پنجاب کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ قانون پنجاب کی جانب سے ایک سرکلر بھیجا گیا جس میں احمد  اویس کو حکم  دیا گیا کہ وہ آئندہ پنجاب حکومت کی جانب سے کیسوں میں عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ اب ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے حوالے سے فیصلہ نئی حکومت کرے گی کہ وہ اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے یا حکومت  نیا ایڈووکیٹ جنرل تعینات کرے گی۔

واضح رہےکہ پنجاب حکومت سے متعلق عدالتوں میں زیر سماعت کیسز میں ایڈووکیٹ جنرل احمد  اویس پیش ہوتے ہیں جب کہ نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی  حلف برداری سے متعلق  کیس میں بھی ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

مزید خبریں :