دنیا
Time 23 اپریل ، 2022

فرانس صدارتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا، میکرون کا مسلسل دوسری بار صدر بننے کا امکان

آخری مرحلے میں میکرون اورانتہائی دائیں بازو کی امیدوار مارین لیپن کے درمیان سخت مقابلہ ہے— فوٹو: فائل
آخری مرحلے میں میکرون اورانتہائی دائیں بازو کی امیدوار مارین لیپن کے درمیان سخت مقابلہ ہے— فوٹو: فائل

فرانس کے صدارتی انتخاب  کے دوسرے اور آخری مرحلے میں کل ووٹنگ ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں 10 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی اور نتائج کے مطابق صدر ایمانوئیل میکرون نے 27.85 فیصد ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر رہے۔

انتہائی دائیں بازو کی امیدوار مارین لیپن نے 23.15 فیصد ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہیں۔ 

فرانسیسی قانون کے مطابق پہلے مرحلے میں 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار صدر بن جائے گا، اگر کوئی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکا تو پہلی اور دوسری پوزیشن والے امیدواروں میں دوسر ا مرحلے میں مقابلہ ہوگا۔

فرانس کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور آخری مرحلے میں ووٹنگ کل 24 اپریل کو ہوگی۔

آخری مرحلے میں میکرون اورانتہائی دائیں بازو کی امیدوار مارین لیپن کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ 2017 کے صدارتی انتخاب میں بھی میکرون اورمارین لیپن کے درمیان مقابلہ ہوا تھا اور دوسرے مرحلے میں میکرون 66 فیصد سے زائد ووٹ لیکر صدر منتخب ہوئے تھے۔

حالیہ صدارتی انتخاب کے بھی آخری مرحلے میں  امیدوار کو جیت کیلئے 50 فیصد سے زائد ووٹ درکار ہوں گے، اگر ایمانوئیل میکرون صدارتی انتخاب جیت گئے تو 20 سال میں پہلے سیاستدان ہوں گے جو دوسری بار صدر بنیں گے۔

مزید خبریں :