Time 24 اپریل ، 2022
انٹرٹینمنٹ

عفت عمر نے فروری اور اپریل والے عمران خان میں فرق واضح کر دیا

فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر طنز کے تیر برسائے ہیں۔

جہاں شوبز سے منسلک دیگر اداکار عمران خان کی حمایت میں سامنے آئے وہیں عفت عمر نے پی ٹی آئی چیئرمین کے یوٹرن لینے کی عادت کی نشاندہی کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عفت عمر نے فروری، مارچ اور اپریل والے عمران خان میں فرق نمایاں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فروری ، مارچ والے عمران خان کہتے تھے کہ میں دعائیں مانگ رہا تھا کہ یہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں، میں ان تینوں کی وکٹ ایک بال سے اڑاؤں گا جب کہ اپریل والے عمران کہہ رہے ہیں کہ مجھے جنوری سے پتا تھا کہ امریکا میرے خلاف سازش کر رہا ہے اور اس میں ملک کے اندر سے لوگ اس کے ساتھ مل گئے۔

ایک اور ٹوئٹ میں عفت عمر نے لکھا کہ عمران خان کے خلاف کوئی عورت بولے تو بدکردار، مرد بولے تو غدار۔

اداکارہ نے لکھا کہ  ان کے خلاف کوئی صحافی بولے تو لفافہ،ادارہ بولے تو کرپٹ،عمران خان کی چوری پکڑی جائے تو اندرونی سازش،کرسی چھن جائے تو بیرونی سازش۔

مزید خبریں :