Time 24 اپریل ، 2022
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی اداکارہ کا ہوٹل سے جائے نماز چوری کرنے کا انکشاف

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ در فشاں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک مشہور ہوٹل سے جائے نماز چرائی تھی۔—فوٹو: فائل
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ در فشاں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک مشہور ہوٹل سے جائے نماز چرائی تھی۔—فوٹو: فائل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ در فشاں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک مشہور ہوٹل سے جائے نماز چرائی تھی۔

حال ہی میں درفشاں اور اداکار میکال ذوالفقار نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جس کی میزبان ندا یاسر تھیں۔

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں دوران شو درفشاں نے سوال و جواب کے ایک سیگمینٹ میں انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک بار مشہور ہوٹل سے کافی نرم دکھنے والی جائے نماز چوری کی تھی۔

دوسری جانب میکال نے ہنستے ہوئے درفشاں سے مخاطب ہوکر کہا کہ تمہیں جائے نماز چوری کرتے ہوئے شرم نہیں آئی، جس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ شاید اس کا حساب بھی نہ لیں کیوں اس پر نماز ہی پڑھنی تھی۔

میکال نے کہا کہ درفشاں دیکھنا یہ کلپ تمہارا انٹرنیٹ پر وائرل ہوجائے گا۔

مزید خبریں :