25 اپریل ، 2022
پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کی قلت کے باعث پیٹرول پمپوں پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
پنجاب کے جنوبی اضلاع میں پمپس پر ڈیزل کی فروخت بند کردی گئی اور اس حوالے سے پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں پر کمپنیاں تیل فراہم نہیں کر رہیں۔
دوسری جانب کسان اتحاد کے رہنماوں نے شکوہ کیاکہ ڈیزل نہ ملنے کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہورہی ہے۔
علاوہ ازیں بعض مقامات پر ڈیزل کی مصنوعی قلت اور مہنگے داموں فروخت کرنے پرانتظامیہ نے پیٹرول پمپس پر جرمانے بھی کیے۔