Time 26 اپریل ، 2022
دنیا

سابق امریکی صدر ٹرمپ توہین عدالت کے سزا وار قرار

جب تک ٹرمپ اٹارنی جنرل کو درکار دستاویز فراہم نہیں کرتے انہیں 10 ہزار ڈالر روزانہ کے لحاظ سے جرمانہ دینا ہوگا: عدالت/ فائل فوٹو
جب تک ٹرمپ اٹارنی جنرل کو درکار دستاویز فراہم نہیں کرتے انہیں 10 ہزار ڈالر روزانہ کے لحاظ سے جرمانہ دینا ہوگا: عدالت/ فائل فوٹو

امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو توہین عدالت کا سزا وار  قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک اٹارنی جنرل تحقیقات  سے متعلق معاملے میں عدالت نے سابق صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کو پابند کیا ہے کہ جب تک وہ اٹارنی جنرل کو درکار دستاویز فراہم نہیں کرتے انہیں 10 ہزار ڈالر روزانہ کے لحاظ سے جرمانہ دینا ہوگا۔

دوسری جانب بتایا جارہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ عدالتی  فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے جب کہ ٹرمپ کے وکلا کا دعویٰ  ہےکہ دستاویز  پہلےہی فراہم کی جاچکی ہیں۔


مزید خبریں :