Time 26 اپریل ، 2022
دنیا

بھارتی فوجیوں کی مسجد میں نماز پڑھنےکی وائرل تصویر پر تنازع، ٹوئٹ ڈیلیٹ

فوٹو: ٹوئٹر/ انڈین میڈیا
فوٹو: ٹوئٹر/ انڈین میڈیا

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وردی پہنے بھارتی فوجیوں کو مسجد میں نماز پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں سکھ فوجی بھی نظر آرہے ہیں اور بعض فوجیوں نے نماز کے لیے ٹوپی بھی پہن رکھی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تصویر مقبوضہ کشمیر میں سرینگرکے علاقے رنگریٹ  کی ہے جس میں بھارتی فوج کے لیفٹننٹ جنرل ڈی پی پانڈے بھی موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مقامی مسلمانوں کو دعوت افطار دی گئی تھی جس کے بعد لیفٹننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے دیگر اہلکاروں کے ساتھ نماز مغرب بھی ادا کی۔

بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے یہ ٹوئٹ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کردی،فوٹو: انٹرنیٹ
بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے یہ ٹوئٹ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کردی،فوٹو: انٹرنیٹ

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق  اس  سے قبل 21 اپریل کو  ضلع ڈوڈہ میں ایسی ہی ایک افطار کا اہتمام کیا گیا تھا اور اس حوالے سے بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک ٹوئٹ بھی کی تھی۔

مگر اس کے بعد ایک تنازع کھڑا ہو گیا اور انتہا پسندوں کی جانب سے اس عمل کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا گیا جس پر  بھارتی وزارت دفاع کو یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی جس پر بھارتی فوج کے سابق افسران نے افسوس کا اظہار کیا اور اپنی ہی ٹوئٹ کا دفاع نہ کرسکنےکو  بزدلی قرار دیا۔

مزید خبریں :