Geo News
Geo News

Time 26 اپریل ، 2022
پاکستان

باجوڑ میں فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی بشیر جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوارملزمان نےمفتی بشیر کو فائرنگ کرکےقتل کیا۔— فوٹو: فائل
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوارملزمان نےمفتی بشیر کو فائرنگ کرکےقتل کیا۔— فوٹو: فائل

باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے تنی میں فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے  رہنما مفتی بشیر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوارملزمان نےمفتی بشیر کو فائرنگ کرکےقتل کیا۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔