کاروبار
Time 27 اپریل ، 2022

آئی ایم ایف کا پاکستان پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول میں لانے پر زور

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کا حجم اور دورانیہ بڑھانے کی درخواست کی ہے— فوٹو : فائل
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کا حجم اور دورانیہ بڑھانے کی درخواست کی ہے— فوٹو : فائل

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول میں لانے پر زور دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی  کے مطابق حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کا حجم اور دورانیہ بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 13.20 ارب ڈالرز ہے۔

ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف مڈل ایسٹ، سینٹرل ایشیاء کے ڈائریکٹر نئی حکومت کی پالیسی ترجیحات کا جائزہ لیں گے۔

خیال رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حالیہ دنوں میں امریکا میں آئی ایم ایف حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

مزید خبریں :